electricity price

”غربت نہیں غریب مکاﺅ “بجلی فی یونٹ قیمت میں 7روپے سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بھاری اضافہ کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی صارفین پر بم گراتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کردیا۔نیپرا سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا،مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : مردان میں دہشتگرد حملہ ،ایس پی شہید ،3زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں