اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہماری درخواست ہی نہیں سنی جا رہی اور راتوں رات 6درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہماری درخواستوں کو نہیں سن رہا اور دوسری جانب 6درخواستوں کو راتوں رات ہی سماعت کیلئے مقرر کر لیا جاتا ہے ۔الیکشن کمیشن ہماری درخوستوں پر سماعت کرے اور مخصوص نشستیں الاٹ کرے تا کہ جمہوری عمل آگے بڑھ سکے ۔
یہ بھی پڑھیں : حکمران ٹولے کی سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں پر نظر،الیکشن کمیشن میں کیس کو چیلنج کر دیا