توہین عدالت کیس میں عمران خان کو سزا ہو گی یا نہیں ؟بیرسٹر اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اپنے موقف پر قائم رہے تو ان پر فرد جرم عائد ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہئے، توہین عدالت کیس میں عمران خان اپنے موقف پر قائم رہے تو ان پر فرد جرم عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے عدالت سے معافی نہیں لی تو وہ نااہل بھی ہوسکتے ہیں اور اگر وہ معافی مانگتے ہیں تو پھر حالات مختلف ہوں گے، یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا فیصلہ غلط تھا، لہٰذا گیلانی کے فیصلے کو سامنے رکھ کرعمران خان کو نااہل کیا جا سکتا ہے۔نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت مل جائے تب بھی نواز شریف واپس پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ وہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں