اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ میں سینیٹ کا ممبرا ور تحریک انصاف کا حصہ ہوں ،بانی پی ٹی آئی سے سیاسی اور قانونی معاملات پر مشاورت کرنی ہے اس لیے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد