KP assembly

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع،گیلری میں موجود افراد کی نعرے بازی ،بد نظمی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ،اجلاس سے قبل شدیدبدنظمی اور نعرے بازی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر مشتاق غنی بار بار گیلری میں موجود افراد سے خاموشی کی اپیل کرتے رہے ،اجلاس سے قبل بڑی تعداد میں لوگ اسمبلی کے باہر اکٹھے ہو گئے ،پاس کے بغیر ہی لوگ اند ر داخل ہو گئے ،تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران ریاض کیخلاف مقدمہ کی سماعت،ڈی جی اینٹی کرپشن ذاتی حیثیت میں طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں