حکومت سے مذاکرات ،فواد چوہدری نے مشروط آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن یہ مذاکرات خفیہ نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی اتحادی مذاکرات کیلئے صرف ایک شرط ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے، بیک ڈور گفتگو وہاں ہوتی ہے جہاں معاملات عوام کی بجائے اشرافیہ نے طے کرنے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں کسی کے ہاتھ کچھ نہیں، فیصلے عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے نہ تو کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ ہی اس کی ضرورت ہے،ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی یا کسی میڈیا سیل کی اختراع تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیک ڈور گفتگو وہاں ہوتی ہے جہاں معاملات عوام کی بجائے اشرافیہ کو طے کرنے ہوں لیکن اب پاکستان میں کسی کے ہاتھ کچھ نہیں، فیصلے عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں، حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن یہ مذاکرات خفیہ نہیں ہوں گے، ان مذاکرات کیلئے صرف ایک شرط ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے، انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں