گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر میں ایک بار پھر بادل برس پڑے ،آسمان پر کالے بادلوں کے ڈیرے ،سڑکوں پر پانی ہی پانی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گوادر میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے ،سڑکوںپر پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے ،کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے ،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف ہیں ،تین دن سے پورے علاقہ کی بجلی غائب ہے جس کے باعث لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے ۔ریسکیو ٹیموں اور فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
![gawadar rain again](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/gawadar-rain-again-940x480.jpg)