omer ayub

ہماری خواتین ارکان اسمبلی جیلوں میں بند ہیں،ہاﺅس قانونی طور پر نامکمل ہے ،عمر ایوب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا ہاﺅس قانونی طور پر نامکمل ہے ،ہماری ارکان اسمبلی خواتین آج بھی جیلوں میں بند ہیں ۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میں این اے 118کے عوام کا اور عمران خان کا شکریہ ادا کرتاہوں ،یہاں موجود پی ٹی آئی کے ارکان ایک احتجاج رجسٹر کرنا چاہتے ہیں ،قانون کے مطابق یہ ہاﺅس نامکمل ہے ،ہمارا پوائنٹ آف آرڈر اسی پوائنٹ پر ہے کہ ہماری خواتین ممبرز اس وقت جیل میں ہیں اسی طرح اور خواتین بھی ہیں جنہوں نے آج حلف اٹھانا تھا لیکن نہیں اٹھانے دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : رول آف ممبر پر دستخط کے دوران” حملہ “اچھالی گئی بوتل نواز شریف کے اوپر سے گزر گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں