شیخوپورہ (وقائع نگار)موٹروے ایم 2 یکم اور 2 مارچ کو ٹریفک کیلئے بند رہے گی، وجہ بھی سامنے آگئی
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کی حدود میں صبح 10 سے دوپہر 12بجے ٹریفک کو وقفے وقفے سے چلایا جائے گا۔ایم 2پر شیخوپورہ کے قریب15منٹ تک ٹریفک کو دونوں جانب سے روک دیا جائے گا ،انسٹالیشن 6 فیز میں مکمل ہو گی ، ہر فیز میں ٹریفک 15 سے 20 منٹ تک بند رہے گی۔ترجمان کے مطابق 220کیوی الیکٹریسٹی وائر انسٹالیشن کے دوران 2 پیٹرولنگ گاڑیاں موجود رہیں گی۔