security called

قومی اسمبلی کی گیلری میں جھگڑا ،ہنگامہ آرائی،سپیکرنے سکیورٹی بلالی ،مہمانوں کو نکالنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی گیلری میں جھگڑا اور ہنگامہ آرائی ،سپیکر نے سکیورٹی طلب کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں سپیکر کے چناﺅ کے دوران گیلری میں بیٹھے مہمانوںنے نعرے بازی کی اور سنی اتحادکے ممبران سے تلخ کلامی کی جس پر جھگڑا شروع ہو گیا ،ہنگامہ آرائی ہونے پر سپیکر نے سکیورٹی کو طلب کر لیا ،مہمانوں کو گیلری سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراﺅ کر لیا اور جھگڑا کرنے والے افراد کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا،سنی اتحاد والوں کا موقف ہے کہ گیلری خالی کرانے پر ہی ووٹنگ کا عمل شرو ع ہونے دیاجائے گا ۔یاد رہے کہ اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے ابتک وہاں مسلسل نعرے بازی کا عمل جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی اجلاس ،سپیکر کیلئے رائے شماری شروع،سنی اتحادارکان کااحتجاج ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں