پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا نے نئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا اسمبلی میں پہلا کڑک دار خطاب ،عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی امین نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور نوجوانوں کو اپنا حق چھیننے پر مجبور نہ کیا جائے ،عوام نے تمام تر ظلم کے باوجود ہمیں ووٹ دیا اور یہاں بھیجا ،ہمارے لیے حکومت اہم نہیں ہے ،ہمارے لیڈر کو حق کی بات کرنے پر قید کیا گیا ،آج پوری قوم جان گئی ہے کہ کون سلیکٹڈ ہے ،ہم انتقام نہیں چاہتے ،یہ ملک ہم سب کا ہے ہمیں اسے آگے لیجانا ہے ،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم اپنا حق نہیں چھین سکتا یہ اس کی بھول ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب