پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ علی امین نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپنا پہلا خطاب انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے شعر پر ختم کیا ۔
کے پی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین نے پاکستان اور یہاں کے مسائل ،قابض طاقتوں ،عمران خان اور ان کی جدوجہد ،عوامی مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی ،پرعزم جدوجہد اور جہاد کا اعلان کیا اور اپنے خطاب کا اختتام فیض کے اس شعر پر کیا
”گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں “
یہ بھی پڑھیں : ”عمران خان کو رہا کریں اور اپنی اصلاح کریں “گنڈا پور کا اسمبلی میں پہلا کڑک دار خطاب