اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا کی خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی 6خالی نشستوںپر الیکشن کیلئے پولنگ 14مارچ کو ہو گی ،الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کیا ،یہ نشستیں ممبران کے دیگر ایوانوں میں منتقلی کے باعث خالی ہوئی تھیں ۔