amir dogar

”طاقت کا سرچشمہ عوام اب صرف کتابی بات ہے،یہی ڈرامہ کرنا تھا تو الیکشن پر 50ارب کیوں خرچ کیے “

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سپیکر کے امیدوار عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اب صرف کتابی بات بن کر رہ گئی ہے ،الیکشن کے نام پر تماشہ کیا گیا ،اگر یہی ڈرامہ کرنا تھا تو 50ارب روپے لگانے کی کیا ضرورت تھی ۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ 8فروری کا الیکشن ایک خاموش انقلاب تھا ،کیا یہ ایوان بالا دست ہو گا جس نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ،اگر فارم 45کے مطابق نتیجہ آتا تو آج میرے 225ووٹ ہوتے ،عمران خان کے نام پر کاٹا لگانے کا دعویٰ کرنے والے دیکھ لیں کہ ایوان میں صرف اسی کے نام کے نعرے گونج رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا،گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں