achakzai speech

محمود اچکزئی کی قومی اسمبلی میں خوفناک تقریر،ایسٹیبلشمنٹ کے بخیے ادھیڑ دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کی قومی اسمبلی میں خوفناک تقریر ،ملک میں ایسٹیبلشمنٹ کے کردار کے بخیے ادھیڑ دیے ۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان انتہائی خطرناک حالات سے گزر رہا ہے ،یہاںسیاست یہ ہو رہی ہے کہ جو بکتا اور خریدتا ہے وہ وفادار اور جو یہ کام نہ کرے اسے غدار قرار دیا جاتا ہے ،پارلیمنٹ یہ قرار داد پاس کرے کہ سیاست میں ایسٹیبلشمنٹ اور اداروں کا کوئی کردار نہیں ہو گا ،تمام جماعتیں اس بات کو مانتی ہیں ،پارلیمنٹ ہی داخلہ و خارجہ پالیسیاں بنائے گی ،ہم آئین کا احترام کرنے والے کو سلام کرتے ہیں اور اس سے کھلواڑ کرنے والے کو مردہ باد کہیں گے ،جس بھونڈے انداز میں اس بار پارلیمنٹ پر حملہ ہوا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،یہ تو بھلاہو نوجوان نسل کا جس نے آپ کا بنایا سارا کھیل بگاڑ دیا ۔وہ جج صاحبان جنہوں نے مارشل لاﺅں کا ساتھ نہیں دیا انہیں قوم کا ہیرو قرار دیا جائے ،ان کے بچوںکو تمام چھینی گئی مراعات واپس دی جائیں ،جن ججوں نے آمروں کا ساتھ دیا ان کو نکالا جائے ،تمام جماعتیں مل کر یہ تین قراردادیں لائیں،پاکستان کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے تو اس کو چھیننا غداری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”طاقت کا سرچشمہ عوام اب صرف کتابی بات ہے،یہی ڈرامہ کرنا تھا تو الیکشن پر 50ارب کیوں خرچ کیے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں