گجرات(شوبز ڈیسک) بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ ریحانہ کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاپ آئیکون ریحانہ کو شادی میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً 8 سے 9 ملین ڈالر کا معاوضہ لے رہی ہیں جوکہ بھارتی 66 سے 74 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یکم مارچ جمعہ سے ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ، اور ایک تقریب میں امریکی گلوکارہ اور پاپ آئیکون ریحانہ پرفارم کریں گی۔امریکی گلوکارہ ریانا اپنی ٹیم کے ہمراہ 29 فروری کو گجرات کے شہر جام نگر پہنچی تھیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔