کراچی (شوبز ڈیسک) شعیب ملک سے دوسری شادی کرنیوالی ثناجاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال کا تازہ بیان سامنے آگیا۔ عمیر جیسوال نے نئی پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جو چوٹ ہم کسی آدمی کو دیتے ہیں وہ ایسی ہونی چاہیے کہ ہمیں اس کے انتقام سے ڈرنے کی ضرورت نہ ہو۔اس قول کے نیچے عمیر جیسوال نے لکھا کہ یہ ٹھیک ہے، چاہے زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، لڑتے رہیں اور اہم بات کہ اپنی چوٹوں کے لیے کسی پیشہ ور کے پاس جائیں کیونکہ زخم خود نہیں بھرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گلوکار عمیر جیسوال اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر ہیں ثنا جاوید نے عمیر جیسوال کو چھوڑ کر معروف کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی۔