اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے ،کاغذات نامزدگی آج جمع کرا دیے جائینگے ۔صدارتی انتخابات پر پولنگ 9مارچ کو صبح 10سے شام 4بجے تک ہو گی ۔حکمران اتحاد کی جانب سے آصف زرداری صدارتی امیدوار ہیں جن کے کاغذات آج فاروق نائیک جمع کرائینگے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر ہونگے ۔