لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا آج ملک بھر میں انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج ،لاہور میں بھی احتجاج کی تیاریاں ،پولیس بھی استقبال کو تیار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پریس کلب کو جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے ،جی پی او چوک میں پولس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ،قیدی گاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ۔
یہ بھی پڑھیں : کپتان کی ایک اوران سوئنگ،محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا