shehzab & sofia

شہزاد اکبر اور صوفیہ مرزا کیخلاف مقدمہ خارج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہزاد اکبر ،صوفیہ مرزا اور ثنا اللہ عباسی کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر ،صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔توشہ خانہ گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق کی مدعیت میں دو مقدمات درج تھے ،ایف آئی اے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم اشتہاری ہے اور بیرون ملک سے پاکستان آیا ہی نہیں ہے ۔عدالت نے آئی جی کو دو ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا آج لاہور میں دمادم مست قلندر ،پولیس بھی استقبال کو مکمل تیار، بھاری نفری تعینات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں