balochistan rain

بلوچستان میں بارش سے تباہی ،3افراد جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں مسلسل طوفانی بارش سے تباہی ،مختلف مقامات پر 3افراد جاں بحق ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ میں بارشوں کے باعث تباہ کاریاں جاری ہیں ،ندی اور نالوں میں طغیانی کے باعث علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ابتک مختلف مقامات پر تین افراد کے جاں بحق ہونے اور ایک زخمی کے اطلاع ہے ،گوادر سے ابھی تک پانی نہیں نکالا جا سکا ،50گھر مکمل تباہ اور 90کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،چاغی میں ریلوے لائن زیر آب آنے سے پاک ایران ریل سروس چار دن سے بند ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شہزاد اکبر اور صوفیہ مرزا کیخلاف مقدمہ خارج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں