اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے دھاندلی کیخلاف احتجاج سے نمٹنے کیلئے جڑواں شہروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں پریس کلب کو جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ،اسلام آباد میں دفعہ 144نافذکر دی گئی ،گشت بڑھا کر ناکوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ۔