پرنس کریم آغا خان کا سیلاب متاثرین کیلئے 1کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دس ملین ڈالر کی خطیر امداد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر مجھ سمیت تمام پاکستانی آغا خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے بین الاقوامی برادری میں سیلاب اور اس کے بعد کی صورت حال سے آگاہی پیدا کرنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں