کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے خواتین کو حجاب کے بغیر میڈیا پر نہ آنے کا حکم جاری کر دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے حکم جاری کیا ہے کہ خواتین چہرے کو مکمل ڈھانپ کر میڈیا پر آئیں ،ایسا نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی اور خواتین کی میڈیا پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔یاد رہے کہ افغان طالبان اس طرح کے احکامات پہلے بھی کئی بار دے چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ہائیکورٹ کے باہر پہلا کھڑاک،وکلا کے احتجاج پر پولیس نے ہلا بول دیا