اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدواروں نے کاغذات جمع کر ا دیے ،کل قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہو گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے نامزدشہباز شریف کے کاغذات قومی اسمبلی میں جمع کرا ئے گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب کے کاغذات داخل کرائے گئے ۔وزیراعظم کا انتخاب کل ہو گا ۔