انکیتا لوکھنڈے بھی بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ پر بول پڑیں

انکیتا لوکھنڈے بھی بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ پر بول پڑیں

ممبئی (شوبزڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بھی بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ پر بول پڑیں اور کہاہے کہ انہیں فلم حاصل کرنے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کا کہا گیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ میں نے ساتھ فلم کا آڈیشن دیا تھا، مجھے کال آئی کہ فلم سائن کرنے آجائیں، اس کال پر میں خوشی سے نہال تھی ، جب میں فلم سائن کرنے گئی تو مجھے اندر بلایا اور میری کوآرڈینیٹر کو رکنے کو کہا، مجھے بولا گیا کہ اس فلم کو حاصل کرنے کیلئے تمہیں سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت صرف 19 سال کی تھی، تب میرا ہیروئن بننے والا مرحلہ چل رہا تھا اس کے باوجود بھی میں نے سوال کیا کہ کیا سمجھوتہ؟، جواب دیا گیا کہ آپ کو پروڈیوسر کے ساتھ سونا پڑے گا۔انکیتا نے اس شخص کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں لگتا کہ آپ کے پروڈیوسر کو ٹیلنٹ کی ضرورت ہے؛ اسے صرف ایک لڑکی کی ضرورت ہے اور وہ میں نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں