نعمان اعجاز نے پاکستانی قوم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

نعمان اعجاز نے پاکستانی قوم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارنعمان اعجاز نے پاکستانی قوم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالااور کہاہے کہ ہماری قوم جاہل اور احساس کمتری میں مبتلا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کاکہناتھاکہ کوئی خوش یا خوشحال ہو تو اسے دیکھ کر حسد کرتے ہیں، یہ اللہ پاک کا معجزہ ہے کہ ایک جیسے 26 کروڑ ایک ہی جگہ جمع کردئیے، ہمارے بزرگ کہتے تھے کہ کام پر وضو کرکے جانا چاہیے تاکہ برکت ہو، میں بھی وضو کر کے اداکاری ہوں، مجھے پتا ہے کہ لوگ اب اس پر بھی تنقید کریں گے کہ وضو کرکے نامحرم عورتوں کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتا ہوں۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ جب بھی لوگوں کو دوسرے کا حق مارتے دیکھتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ایک وقت تھا کہ اللہ تعالی سے اداکاری چھوڑنے کی دعا کرتا تھا۔ یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں