عمران خان نے میرٹ کی بات کی ، افتخار درانی کی وضاحت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں حب الوطنی کا ذکر تین مہروں کےلئے کیا ہے جن کو انہوں نے سکیورٹی رسک ڈکلیر کیا اور جن کا ہر فیصلہ اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افتخار درانی نے کہا کہ ایک آرٹیکل 6 کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ابھی بھی سابق آرمی چیف کے خلاف زیر التوا ہے ۔ آرمی چیف کی تعیناتی اور فوج سے متعلق پی ڈی ایم کے تمام لیڈران بشمول مریم نواز کے بیانات اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کی میرٹ کی بات کی ہے ، پوری دنیا میں رواج ہے کہ سب سے سینئر امیدوار کو آرمی چیف تعینات کیا جاتا ہے اور ہمارے ہمسایہ ملک میں بھی یہی نظام ہے، پاکستان فوج نظم و ضبط اور لیڈر شپ کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چند عقل و فہم و فراست والے بھائی اپنی ذہنی اختراع لوگوں پر مسلط نا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں