پیمرا کابول نیوز کی ’بولتی‘ بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ پیمرا نے چینلز کے لائسنس 2017 میں وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس جاری نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کیئے تھے تاہم پیمرا کا حکم نامہ کمپنی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں زیرِ التوا رہا مگر چیلنز نے اپنی نشریات جاری رکھیں۔پیمرا نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے زیر التوا کیس کو 2021 میں نمٹا دیا تھا جس دوران پیمرا وکیل کا موقف اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو پیمرا مذکورہ چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کردے گا۔

پیمرا نے بتایا کہ عدالتی حکم نامہ اور وزارت داخلہ کے مراسلوں کا جائزہ لینے کے بعد بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس کی 15 سالہ مدت گزشتہ برس ختم ہوچکی تھی تاہم کمپنی نے لائسنس کی تجدید کے لئے کوئی درخواست بھی جمع نہیں کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں