اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے 9مئی کے واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین کے نو مئی کے واقعہ پر انکوائری کی توثیق کرتا ہوں اور وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ اس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ،تحریک انصاف یقین دہانی کرائے کہ کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے قبول کرے گی ،ایوان میں عوام اس لیے نہیں بھیجتی کہ گالیاں دی جائیں اور شور شرابہ کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا