پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم فارم 45والا نہیں ہے اس لیے اس کی تقریب حلف برداری میں جانا درست نہیں سمجھتا ۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں تنیوں وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے تاہم وہاں وزیر اعلیٰ گنڈا پور موجود نہیں تھے ۔