کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں گیس کے پریشر میں کمی پر احتجاج ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مغربی بائی پاس کو بلاک کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ،گیس کی معمول کے مطابق سپلائی جاری کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر پابندی کی سینیٹ میں قرارداد واپس