اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق 25وفاقی وزرا ،مشیر اور معاونین خصوصی کو سبکدوش کر دیا گیا ہے ،کابینہ ڈویژن نے کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق نگران کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہو گا ۔قبل ازیں نگران وزیراعظم کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
![cabinet suspended](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/03/cabinet-suspended-940x480.jpg)