ali zafar

”پورا الیکشن کمیشن فوری استعفا دے،آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6لگایا جائے “

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔
ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ آئین کے مطابق مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہیئں ،ہماری 23نشستیں کسی اور جماعت کو الاٹ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہو گی ،مخصوص نشستوں کے فیصلے تک صدارتی اور سینیٹ الیکشن نہیں ہو سکتے ،پورا الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہو کیونکہ وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کا اہل نہیںہے جو اس کو سونپی گئی ہے ،ہم الیکشن کمیشن کے غلط فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں سے فارغ،الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں