کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں نےانکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے اداکار کاشف محمود نے میری بہت مدد کی تھی، میرے والد ان کے بہت قریبی دوست ہیں۔ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں درفشاں نے بتایاکہ اس انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کاشف محمود نے ان کی بے حد مدد کی، کاشف محمود نے مجھے آڈیشنز دینے میں مدد کی اور ان آڈیشنز کی وجہ سےہی مجھے کردار آفر ہوا جو میں نے قبول کرلیا۔ اداکارہ نے اپنے والد کا پورا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ میں اس لیے والد کا نام نہیں بتاتی کیونکہ والدین کو نہیں پسند کے ان کا نام استعمال کروں۔