peshawar high court

پشاور ہائیکورٹ کاایک اور بڑا فیصلہ،مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے سے روک دیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوںپر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور کر لی گئی ،عدالت نے ارکان کو مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ۔جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے سپیکر اسمبلی کو حکم جاری کیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے کل تک حلف نہ لیں ۔اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”ووٹ چوروں کا سوشل بائیکاٹ کریں “تحریک انصاف کی عوام سے اپیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں