اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے بھٹو ریفرنس پر فیصلے پر تحریک انصاف کا رد عمل سامنے آ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں ہوا اس بات کو جاننے میں سپریم کورٹ کو 50سال لگ گئے ،کیا عمران خان کے ٹرائل کی شفافیت جاننے میں بھی قوم کو 50سال لگیں گے ۔پارٹی ترجمان نے کہا کہ عدالتی رائے تب معنی خیز ہو گی جب عدالت لا قانونیت کو روکے ،انصاف میں تاخیر انصاف کی موت ہے ،عدالت یقینی بنائے کہ فیئر ٹرائل کے ذریعے جھوٹے مقدمات کے فیصلے کیے جائیں ،عمران خان ،انکی اہلیہ اور پارٹی کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کاایک اور بڑا فیصلہ،مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے سے روک دیا