اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو توہین عدالت کا نوٹس ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی تحریک انصاف اور انکی اہلیہ کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج غصہ میں آ گئے ،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ،آئیندہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کر لیا ۔کیس کی سماعت جج طاہر عباس نے کی ۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ویڈیو لنک پر حاضری کا حکم جاری کیا تھا ۔کیس کی سماعت11مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔