لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں ریاست کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،بدقسمتی سے آج آئین بھی محفوظ نہیں رہا ۔
لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا متفقہ آئین ملی نصاب کی اہمیت رکھتا ہے ،آئین میثاق ملی ہے اس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے ،بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آئین بھی محفوظ نہیں رہا ،آئین کے تحفظ کیلئے سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔