اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پلڈاٹ نے الیکشن 2024کے بارے میں جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پلڈاٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فارم 45اور فارم 47میں بڑے تضادات سامنے آئے ہیں ،پولنگ کے دن انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سے انتخابی عمل میں مشکلات پیدا ہوئیں ،ٹرن آﺅٹ 2018کے انتخابات سے کم رہا ،انتخابات 2024کا ٹرن آﺅٹ 58فیصد رہا ،ووٹ کی گنتی کا سکور 40فیصد رہا جو 2018کے الیکشن کے برابر تھا ۔پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونلز کو ہر کیس کی بنیاد پر تنازعات حل کرنے کی اجازت دی جائے ،الیکشن کمیشن نے فارم 45,46,48,49کی ویب سائٹ پر اشاعت میں تاخیر کی ،مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ 25دن تک تنازعہ بنی رہی ۔
![pildat](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/03/pildat-940x480.jpg)