shoukat basra

شوکت بسرا سمیت 47کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

ہارون آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا سمیت 47کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں درج کیا گیا ،مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور سڑک بلاک کرنے کی دفعات شامل ہیں ۔شوکت بسرا نے کہا ہے کہ نئی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،جمہوری معاشرے میں ایسی حرکتیں نہیں ہونی چاہئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : جناح ہاﺅس حملہ کیس میں اہم پیشرفت33،ملزمان کی ضمانت منظور ،رہائی کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں