PM in kashmir

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مظفر آباد،بارشوں، برفباری کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کا دورہ ،مظفر آباد میں بارشوں اور برفباری کے متاثرین سے ملاقات ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف آزاد کشمیر کے دورے پر مظفر آباد پہنچے ،انہوں نے بارشوں اور برفباری کے متاثرین کے ساتھ ملاقات کی ۔مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے ہلاکتوں پر افسوس ہے ،دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ اظہار افسوس کیلئے آیا ہوں ،جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 20لاکھ روپے فی کس دیے جائینگے ،زخمیوں کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس مختص کیے ہیں ،جن کے مکانات تباہ ہوئے ان کو سات لاکھ روپے دیے جائینگے ،13مارچ کو متاثرین کو رقوم ادا کر دی جائینگی ۔

یہ بھی پڑھیں : ایوان بالا سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرجاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں