لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری ، سنی اتحاد کا احتجاج اور شور و غوغا ،پنجاب اسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مخصوص نشستوںپر منتخب ارکان کی حلف برداری کے دوران سخت احتجاج کیا ،سپیکر کے ڈائس کا گھیراﺅ کر لیا گیا ،شدید نعرے بازی کی گئی ۔اپوزیشن لیڈر رانا آفتاب نے کہا کہ ہماری 45نشستیں ہیں ،ہمارا آئینی حق ہمیں ملنا چاہیے ،جواب میں سپیکر ملک احمد نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے دیا ہے ۔