لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرکو سخت سکیورٹی میںہسپتال منتقل کیا گیا،ان کا کارڈیالوجی میں چیک اپ کیا جا رہا ہے ،طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسلام آباد لے جایا جائے گا کیونکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر رکھے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ” صدارتی الیکشن ملتوی کیے جائیں “محمود اچکزئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط