راولپنڈی (سپورٹس دیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 کے 25ویں میچ میں ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک ہوگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے پشاور زلمی کے خلاف ایونٹ کے اہم میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔عقیل حسین نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پر پشاور زلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آوٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر نے میچ میں 4 اوورز کرائے اور 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
![پی ایس ایل 9کی پہلی ہیٹ ٹرک](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/03/z8-4-940x480.jpg)