uzma bukhari

شاندانہ گلزار نے مریم نواز کیخلاف ہرزہ سرائی کی،اب کوئی رعایت نہیں ہو گی ،عظمیٰ بخاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز کیخلاف ہرزہ سرائی کی جس کا انہیں جواب دینا ہو گا ،اب ایسا نہیں ہو گا کہ جس کے جو منہ میں آئے بول دے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا تمام اراکین پر فرض ہے ،ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ،شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنے الزامات کے ثبوت دینا ہونگے اور قانون کا سامنا کرنا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران ریاض کی زمان پارک حملہ کیس میں ضمانت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں