جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیرنے کہاکہ جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن ہو اور ہم اس کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری عدالت یا اداروں سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان نے ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

یاد رہے کہ چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی سازش ہو رہی ہے، ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے اور لوٹے بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، چوروں کاپیسہ چل رہا ہے، ہمارے ایم پیز کے پاس جاکر کروڑوں روپے کی آفر دے رہے ہیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے بھی تیار ہوگئے ہیں اور وہ دھمیکاں دے رہے ہیں، انہیں کہا جا رہا ہے کہ دوسری طرف نہ گئے تو ہم یہ کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں