لندن (سپورٹس ڈیسک) بھارتی بلے باز شبمن گِل کیساتھ سخت جملوں کے تبالے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولرچیمزاینڈرسن کاوضاحتی بیان سامنے آگیا۔ حال ہی میں دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان ہونیوالے میچ میں جیمز اینڈرسن نے شبمن گِل کو آوٹ کر کے اپنے کیریئر کی 699 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تھی اور بعدازاں انہوں نے 700 وکٹیں بھی مکمل کیں، میچ کے دوران بھارتی بیٹر سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ میں نے شبمن گِل سے کہا کہ کیا آپ بھارت سے باہر رنز بناتے ہیں؟ جس پرانہوں نے کہاکہ یہ ریٹائرہونیکاوقت ہے،جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ بھارتی بیٹر کے اس جواب کے بعد اگلی 2 گیندوں کے بعد میں نے اسے آئوٹ کردیا۔
