اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور سنی اتحاد میں دراڑ بڑھنے لگی ،ایک دوسرے پر الزاما ت شروع۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت کے بعد علی ظفر نے بھی سنی اتحاد کونسل سے اتحاد پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔دوسری جانب سنی اتحاد کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے معاملات گھر میں ہی طے کرے ،انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹاک شوز میں کچھ بول دیا تو بہت سے پی ٹی آئی رہنما منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : رنگ روڈ کرپشن کیس کی سماعت،چوہدری فیملی کے 3ممبران کی ضمانت میں توسیع