کے الیکٹرک نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں

کراچی(نیوز رپورٹر) بجلی سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے عوام پر ظلم کی داستان رقم کردی ہے، مکمل ریکوری والے علاقے پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ اور بہادرآباد میں 6 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ تھوڑی سی گرمی میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو رات میں بجلی بند کرکے اذیت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بجلی کی چوری والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے جب کہ لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹاون، کیماڑی اور لیاری میں بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں